شربت صندل
صندل کی خوشبو، تازگی کا احساس
شربت ِصندل گرمی کی شدت کم کرے ،جسم کو ٹھنڈک پہنچائے
صندل کا شربت نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ اس کے متعدد صحت بخش فوائد بھی ہیں۔ صندل کی خوشبو اور اس کی ٹھنڈک کا اثر گرمیوں کے موسم میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا مشروب نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ صندل کا شربت پینے سے جسم کو فوری تازگی ملتی ہے اور تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔ یہ گرمیوں میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
گرمیوں کے دنوں میں صندل کا شربت پینا آپ کو تازگی کا احساس دلاتا ہے اور جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور گرمی کی وجہ سے ہونے والی بے چینی اور پریشانی کو کم کرتا ہے۔اس میں لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں جس سے اس کا ذائقہ اور بھی مزےدار ہو جاتا ہے۔
استعمال کی ہدایات: استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں۔ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مطلوبہ مقدار میں شربت ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
بہترین نتائج کیلئے: اس شربت کو ٹھنڈے پانی یا برف کے ساتھ استعمال کریں تاکہ اس کی تازگی اور ذائقہ کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔
نوٹ: بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔