شربت املی آلو بخارا (اضافی چینی سے پاک)
املی آلو بخارا کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ شربت میں ایک منفرد تازگی لاتا ہے۔
” اضافی چینی سے پاک“
خصوصیات: پہلی بار، اضافی چینی سے پاک املی اور آلوبخارا کا شربت بنایا گیا ہے، جو صحت کیلئےبہترین ہے۔
املی کی خاصیتیں: املی کا منفرد کھٹا میٹھا ذائقہ شربت میں ایک منفرد تازگی لاتا ہے۔ آلوبخارا کا خوشبو دار اور مزے دار ذائقہ شربت کو مزید لذیذ بناتا ہے۔
صحت کے فوائد: املی میں موجود وٹامن سی اور دیگر معدنیات جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ آلوبخارا میں موجود فائبر اور انٹی آکسیڈنٹس جسم کو صحت مند رکھتے ہیں اور گرمیوں کی شدت سے بچاتے ہیں۔
نظام ہاضمہ: املی کا استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
املی جسم کو گرمی سے بچانے میں مدد کرتی ہے اور تھکاوٹ کم کرتی ہے۔
استعمال کی ہدایات: استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں۔ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مطلوبہ مقدار میں شربت ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
بہترین نتائج کیلئے: اس شربت کو ٹھنڈے پانی یا برف کے ساتھ استعمال کریں تاکہ اس کی تازگی اور ذائقہ کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔
نوٹ: بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔