شربت بادام
بادام کی طاقت، صحت کی رفاقت
شربت بادام ہر عمر اورہر موسم کیلئے
بادام کا شربت جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے، جو خاص طور پر کمزوری یا تھکاوٹ کے احساس کو دور کرنے میں مددگار ہے۔یہ مشروب ورزش یا محنت کے بعد توانائی بحال کرنے کیلیے بہترین ہے۔بادام میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں،یہ یادداشت کو تیز کرنے اور ذہنی تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بادام میں موجود وٹامن ای جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے،یہ جلد کی خشکی اور جھریوں کو کم کرنے میں مددگار ہے۔بادام میں موجود وٹامنز اور منرلز جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں،یہ موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
بادام کا شربت حاملہ خواتین کے لیے بہترین ہے، کیونکہ یہ فولک ایسڈ، آئرن، اور کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے،یہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
استعمال کی ہدایات: استعمال سے پہلے اچھی طرح ہلائیں۔ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں مطلوبہ مقدار میں شربت ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں۔
بہترین نتائج کے لئے: اس شربت کو ٹھنڈے پانی یا برف کے ساتھ استعمال کریں تاکہ اس کی تازگی اور ذائقہ کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔
نوٹ: بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
انتباہ:
چونکہ برک شربت بادام 100% (سو فیصد) خالص بادام سے بنایا گیا ہے، لہٰذا اس کے لطیف اجزاء بوتل کے اوپر جمع ہوسکتے ہیں، براہ کرم استعمال سے پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلالیں۔